پولیس نے امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کےلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں، ڈی پی او مردان

بدھ 24 اپریل 2024 18:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ مردان پولیس نےامن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کےلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ،مردان کے عظیم شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےپولیس لائن میں پولیس دربار کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔دربار میں ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان،ہیڈکوارٹر و ڈویژنل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ٹریفک سٹاف، مختلف شعبہ جات سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کادربار کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کےلئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں کے جائز مسائل و مشکلات کے حل کےلئے ان کے دفتر کے دروازے کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے شہدا ہم سے اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی ایماندارری اور جانفشانی سے سر انجام دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تھانوں، چوکیوں اور دفاترمیں قانونی مدد کے حصُول کےلئے آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ۔اس موقع پر محکمانہ قوائد و ضوابط احسن طریقے سے سرانجام دینے والے افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں