گورنرخیبرپختوا حاجی غلام علی سےآل خیبرپختونخواٹیچرزایسوسی ایشن کے 8 رکنی نمائندہ وفدکی ملاقات

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنر خیبرپختوا حاجی غلام علی سے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے آل خیبرپختونخواٹیچرزایسوسی ایشن کے 8 رکنی نمائندہ وفد نے صدر ڈاکٹرسعیدگل کی سربراہی میں بھی گورنرہائوس میں ملاقات کی۔وفد میں نائب صدر غلام رسول،جنرل سیکرٹری مولانامحمدشعیب اوردیگرشامل تھے۔وفد نے گورنرکواین سی ایچ ڈی کے تحت کام کرنے والے اساتذہ کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے گورنرکوبتایاکہ وہ گزشتہ 20 سال سے اس پروگرام کے تحت اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں،2021 سے یہ پراجیکٹ ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کردیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ وہ نہ صرف حکومت کی مقررکردہ کم سے کم تنخواہ سے محروم ہیں بلکہ کئی مہینے تک تنخواہیں بھی نہیں دی جاتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنرسے مطالبہ کیا کہ اُن کی تنخواہوں کامسئلہ بھی حل کیاجائے اورملازمت بھی مستقل کی جائے جس پر گورنرنے وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کایقین دلایا اورکہاکہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ بات کی جائیگی۔

دریں اثنا گورنرسے سابق صوبائی وزیر سیدظاہرعلی شاہ کی قیادت میں نمائند ہ وفداورمسلم لیگ(ن)کے رکن صوبائی اسمبلی سردارشاہجہان یوسف نے بھی الگ الگ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں