کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے وکلا کے ساتھ کسٹمز ایجنٹس کو بھی فکسڈ ٹیکس میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال سے وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پرسنٹیج کی بجائے فکس ٹیکس لگایاجائے گا۔ترجمان کیپراکے مطابق صوبائی حکومت کوسیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ضروری ترامیم کے لیے سفارشات ارسال کرینگے۔ وکلا اور کسٹم ایجنٹس کو فکس ٹیکس میں ملانے کا فیصلہ مشیر خزانہ مزمل اسلم کی مشاورت سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں