ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر زنانہ پشاور کے دفتر سی400 ٹیبلٹس غائب ہونے کی انکوائری مکمل

بدھ 24 اپریل 2024 20:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر زنانہ پشاور کے دفتر سی400 ٹیبلٹس غائب ہونے کی انکوائری مکمل ہوگئی ہے انکوائری میں ٹیبلٹس غائب میں مبینہ طور پرایجوکیشن آفس کا جونیئر کلرک ملوث قرارپایا گیا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ کوحتمی شکل دینے کے بعد محکمہ تعلیم کے دفتر میں جمع کرایا جائے گا، متعلقہ کلرک کاٹیبلٹس غائب کرنے کے بعد چھٹی لیکر بیروملک رفوچکر ہونے کا انکشاف ہوا ہے تمام سرکاری ٹیبلٹس کا کی آئی ایم ای نمبرز حاصل کرکے رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ میں چوری میں ملوث جونیئر کلرک کیخلاف مقدمے کے اندراج کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ کلرک کو بیرون ملک جانے کیلئے چھٹی دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ رواں سال کے آغاز میں اساتذہ کو مردم شماری کیلئے خریدے گئے ٹیبلٹس غائب ہونے کی خبرآئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں