ہیلپ فار کمیونٹی تنظیم کا یتیم بچوں کے گھر کے تحفظ کا مطالبہ

گھر کی طرف آنے والے پانی کو موڑنے کیلئے حفاظتی پشتے تعمیر کیے جائیں ‘ عمر چمکنی

بدھ 24 اپریل 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ہیلپ فار کمیونٹی تنظیم کے چیئرمین محمد عمر چمکنی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ریلیف اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ قبائلی علاقے کرم گاؤں درب زئی سنٹرل کرم تبائی تنگی میں واقع یتیم بچوں کے گھر کی تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں اور گھر کی طرف آنے والے پانی کو موڑنے کیلئے حفاظتی پشتے تعمیر کیے جائیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے لعل بادشاہ اور تاج محمد نامی افراد کے گھر کی طرف حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کا پانی آ رہا ہے جس کی وجہ سے یہ گھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے مذکورہ افراد کے اہل خانہ کو اب شدید خوف کا سامنا ہے اور اگر یہ گھر متاثر ہوا تو اس کی مرمت و بحالی کیلئے اہلخانہ کے پاس رقم نہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متاثرہ لوگوں نے کئی بار مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی پشتے تعمیر کیے جائیں لیکن ان کی جانب سے کسی قسم کی مالی معاونت نہیں کی گئی اسلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام اس سلسلے میں نوٹس لے کر مذکورہ گھر کی تحفظ کیلئے اقدامات کریں اور اس کی طرف آنے والے پانی کا رخ موڑنے کیلئے پشتے تعمیر کیے جائیں تاکہ متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں