‘خیبرپختونخوا میں کسٹم اہلکاروں پردہشت گرد حملوں کے بعد پولیس حکام نے کسٹم اہلکاروں کی رات گئے ناکا بندیاں محدود کرنے کی سفارش

ڈیرہ اسمعیل خان پولیس نے کسٹمز اہلکاروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دے دیا اور ڈی پی او نے اس حوالے سے کلکٹر کو خط لکھ دیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:20

ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں کسٹم اہلکاروں پردہشت گرد حملوں کے بعد پولیس حکام نے کسٹم اہلکاروں کی رات گئے ناکا بندیاں محدود کرنے کی سفارش کر دی۔ڈیرہ اسمعیل خان پولیس نے کسٹمز اہلکاروں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دے دیا اور ڈی پی او نے اس حوالے سے کلکٹر کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ کسٹمز کا فیلڈ اسٹاف روز گشت نہ کرے، روٹین چیکنگ پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیا کرے جبکہ ایمرجنسی صورتحال پر پولیس سے مدد لے لیا کریں۔

پولیس حکام کے مطابق کسٹم پولیس نے موٹرویاوررنگ روڈ سمیت دیگر مقامات پر ناکا بندیاں قائم کی ہیں۔پولیس حکام نے مشورہ دیا ہے کہ کسٹم اہلکارکوشش کریں کہ انٹلیجنس بیس ناکا بندیوں پرآپریشنز جاری رکھیں۔ا س کے علاوہ پولیس نے کسٹم اہلکاروں کو ناکا بندیوں کے لیے ایس او پیز پرنظر ثانی کی بھی ایڈوائس کی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں