پاکستان بار کونسل نے مشعال یوسف زئی کا لائسنس پھر معطل کردیا

ڈسپلنری کمیٹی کا اقدام مسترد کرنے کا اختیار نہیں، چیئرمین خیبرپختونخوا بار کونسل کا حکم نامہ معطل

بدھ 24 اپریل 2024 21:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل کا حکم نامہ معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے چیئرمین خیبر پختونخوا بار کونسل کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کی مشیر مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس ایک بار پھر معطل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مشعال یوسفزئی پر عدلیہ اور بار کیخلاف منفی مواد شیئر کرنے کا الزام ہے اس پر انہیں وکلاء برادری کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مشعال یوسفزئی کیخلاف کارروائی کے پی بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے شروع کی تھی۔ چیئرمین کے پی بار کونسل شاہ فیصل اتمان خیل نے مشعال کی درخواست پر کے پی بار کونسل کا فیصلہ معطل کیا تھا۔چیئرمین کے پی بار کونسل کے فیصلے کیخلاف سیکرٹری کے پی بار کونسل نے پاکستان بار کونسل میں اپیل کی تھی جس نے اپیل منظور کرلی۔پاکستان بار کونسل کے مطابق صوبائی بار کونسل کے چیئرمین کو ڈسپلنری کمیٹی کی کارروائی معطل کرنے کا اختیار نہیں، چیئرمین کے پی بار کونسل کا فیصلہ تاحکم چانی معطل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں