باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی

جمعرات 25 اپریل 2024 16:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) ضلع خیبر کی باڑہ شلوبر شین ڈھنڈ میں غارنما کمرہ گرنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خیبر سید شعیب منصور کے مطابق باڑہ شلوبر شین ڈھنڈ میں گزشتہ رات اچانک ایک گاراہ( غارنما کمرہ) گر گیا جس کے نتیجے میں جاوید اور کفایت نامی دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں