ڈپٹی کمشنر بنوںکاڈینگی کی بروقت روک تھام کے لئے تمام نمائندہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں شاہ سعود خان کی زیر صدارت ڈینگی کی بروقت روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں سمیت تمام لائین ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈینگی بیماری کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انکی افادیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں نے اجلاس کو ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے سٹاف اور ڈبلیو ایس ایس سی سمیت تمام نمائندہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں