ح*یونیورسٹیز ایکٹ میں صوبائی حکومت کی طرف سے مجوزہ ترامیم کا خیر مقدم

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

gپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ایسو سی ایشن نے خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز ایکٹ میں صوبائی حکومت کیطرف سے مجوزہ ترامیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی ہمیشہ بہتری کیلئے ہو تی ہے۔اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت نے ایک اچھے نیت سے خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز ایکٹ میں تبدیلیوں کیلئے ایک کمیٹی بنائی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کلاس فور کے صدر امداد خان نے کہا کہ وزیر اعلی تعلیم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹیز کے باڈیز جیسے سینڈیکٹ اور سینٹ میں کلاس فور کو نمائندگی دے تاکہ وہ اپنے حقوق کے دفاع کیلئے اس فورم پر اپنی آواز اٹھائے۔ وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی خود ایک جمہوری جدوجہد اور مرحلے سے وزیر بنے ہیں اسلئے ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ہمارے اس درخواست کو عملی جامہ پہنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں