ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا

جمعہ 26 اپریل 2024 15:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے بچوں جمعہ کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کرلیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیو ٹیمیں گھر کی دہلیز پر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے انسداد پولیو مہم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد حامد، محکمہ صحت کے ڈاکٹر ایوب آفریدی،عالمی ادارہ برائے صحت، پولیو،محکمہ تعلیم، پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پولیو حکام نے مہم کے متعلق جامع رپورٹ، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی، اگاہی، انتظامات، انکاری والدین اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطریں ضرور پلائیں تاکہ اپ کے بچے عمر بھر کی مستقل معذوری سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں