کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان خٹک

جمعہ 26 اپریل 2024 23:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈائریکٹر ایسٹ وتعلیمی کمیٹی کے چیئرمین رحمان خٹک نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ سزا وجزا کا عمل جاری رہیگا ،ْبہترین کارکردگی پر اساتدہ اور طلباء کو انعامات دئیے جائینگے جبکہ خراب کارکردگی پر انکے خلاف کارروائی کی جائیگی ،ْ بروز جمعة المبارک میئرپشاور حاجی زبیر علی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی زیر صدارت میونسپل انٹر کالجز میں تعلیم کے معیار کو بہترکرنے کے حوالے سے تعلیم کے حوالے سے منعقدکی گئی کمیٹی کی پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں چیئرمین ملک طارق ،ْ چیئرمین نور غلام ،ْ چیئرمین اخونزادہ زاہد اللہ ،ْچیئرمین عامر ،ْ چیئرمین حاجی ا رشاد ،ْ عیسی خان ،ْسعید خان ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجو الیاس ،ْ اے ڈی فنانس فریال ،ْ ا ے ڈی آئی این ایس تحریم جاوید اور دیگر نے شرکت کیں اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئیں اس موقع پر تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین وڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور رحرحمان خٹک نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو پشاو کے دیگر نامی گرامی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں لائینگے اور کوشش کرینگے کہ تعلیمی نظام کو بہترسے بہتر کرسکیں اس حوالے سے ہر ماہ پرگوریس ریویو میٹنگ ہوگی اور باقاعدہ سکولوں اور کالجوں کے دور ے کئے جائینگے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے پر اساتذہ اور طلبہ کو انعامات سے نوازا جائیگا جبکہ خراب کارکردگی پر اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی اس حوالے سے پشاور کے اعلی تعلیمی ادار وں جس میں پشاور ماڈل ،ْ راسین ،ْیونیورسٹی پبلک سکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے سکولوں کا تعلیمی نظام بھی چیک کیاجائیگا اور انکے تعلیمی نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروںکے معیار کو بہتر سے بہتر کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں