کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی کا جائزہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے جمعہ کو ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کا دورہ کیا۔ انہوں نے سدرن لنک روڈ خیبر پاس اکنامک کوریڈور جمرود روٹ کے لئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون کے اراضی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ خیبر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈنٹ باڑہ رائفل بریگیڈیئر علی عادل، ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نعمان علی شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پاس اکنامک کوریڈور اسد راحت، اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر انتظامی افسران کمشنر پشاور ڈویژن کے ہمراہ تھے۔

کمشنر پشاور ڈویژن کو ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ کمشنر پشاور ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ خیبر اور نیشنل ہائی ویز حکام سمیت متعلقہ کنسلٹنٹ ایجنسی کو سدرن لنک روڈ خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے رکاوٹیں دور کرکے مشاورت سے لائحہ عمل طے کر کے پراجیکٹ کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ سدرن لنک روڈ اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور کا آغاز پشاور سے ہوگا جو ضلع خیبر سے گزر کر طورخم بارڈر تک جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں