سیکرٹری ٹرانسپورٹ ضیاالحق اور ڈائریکٹر ذیشان عبداللہ کا آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا ایکسل لوڈ ریجیم کو سختی سے نافذ کرنے پر زور

جمعہ 26 اپریل 2024 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ضیاء الحق نے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ذیشان عبداللہ کے ہمراہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ کے دفتر کا دورہ کیا دورے کے دوران سیکرٹری نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ، موٹر لائسنسنگ اتھارٹی، موٹر وہیکل ایگزامینر، ٹیکنیکل سٹاف اور وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشنز (VETS) کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دورے کا مقصد محکمہ ٹرانسپورٹ کی مجموعی کارکردگی اور ضلعی سطح پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء سمیت مختلف اقدامات کا معائنہ کرنا تھا تاکہ لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جاسکے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ایکسل لوڈ ریجیم کو سختی سے نافذ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری لانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے بھرپور کوشش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں