پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی

شراب و بیئر لینے کیلئے پرمٹ ہولڈر کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی

منگل 7 مئی 2024 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) اب ہرکسی کیلئے الکوحل آئٹمز کی دستیابی ناممکن ہے،پنجاب بھر میں شراب و بیئرصرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی، بتایا گیا ہے کہ شراب و بیئر لینے کیلئے پرمٹ ہولڈر کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی،محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھرمیں باررومز آن لائن کردیئے ہیں،لاہورمیں 14ہزار سمیت پنجاب بھر میں 20ہزار پرمٹ ہولڈرز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسائزحکام کے مطابق ہر مہینے پرمٹ ہولڈرز 2 بوتل شراب یا 12بیئر کی پیٹیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام پرمٹ ہولڈرز کا ڈیٹا آن لائن فیڈ کردیا گیا ہے۔پرمٹ ہولڈرز کا ڈیٹا ایکسائز دفاتر اوربار رومز کے رجسٹرڈ سے مکمل کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بار رومز میں خریدی اور بیچی جانے والی تمام شراب اور بیئر کا ریکارڈ آن لائن موجود ہوگا۔بار رومز منیجرزاور ایکسائز برانچ کے ملازمین کو ٹریننگ بھی کروا دی گئی ہے۔بائیو میٹرک سسٹم پر منتقلی کے بعد پرمٹ ہولڈرز کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔بائیو میٹرک کے بعد ریونیو میں ٹارگٹ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں