وزیراعلی خیبر پختونخوا کا سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں