وزیر زراعت خیبر پختونخوا کا حالیہ عام انتخابات میں بے مثال کارکردگی پر پارٹی کارکنوں کو زبردست خراج تحسین

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف تحصیل کرک کابینہ نے تحصیل میئر عظمت خٹک اور تحصیل صدر عاصم خٹک کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ پارٹی امور سمیت ضلع کرک کے مجموعی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

زرعی زمینوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے موقع پر ہی محکمہ واٹر مینجمنٹ کے حکام کو قابل عمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں ضلع کرک کے پارٹی امور بھی زیر غور آئے۔وزیر موصوف نے حالیہ انتخابات میں کامیابی میں تحصیل کرک کابینہ کے کردار کو سراہتے ہوئے ورکرز کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیااور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر زراعت نے ضلع کرک کے جملہ مسائل پارٹی کے مقامی قیادت کے باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کرک کے عوام کا ہر قسم کی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں