خیبر پختونخوا کے مختلف امتحانی بورڈ ز کے سالانہ پرچے آوٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا

منگل 30 اپریل 2024 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے مختلف امتحانی بورڈ ز کے سالانہ پرچے آوٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ مردان بورڈ کے دہم جماعت کا ہونے والا پرچہ وقت سے پہلے آوٹ ہو گیا۔خیبر پختونخوا میں میٹرک اور دیگر سالانہ امتحانات کے دوران پرچے آوٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مردان بورڈ کے دسویں کلاس کا پرچہ بھی وقت سے پہلے آوٹ ہو گیا۔

مردان بورڈ کا پرچہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان کے چار، مردان اور ملاکنڈ کے تین، بنوں بورڈ کے 2 پرچے آوٹ ہوچکے ہیں۔دیگر پرچے شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے آوٹ ہوئے ہیں ۔ مردان بورڈ بیالوجی پیپر شروع ہونے سے 2 گھنٹے پہلے سوشل میڈیا پر لیک ہوچکا تھا۔محکمہ تعلیم کے مطابق پیپرز آوٹ ہونے کا ڈیپارٹمنٹ نے سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ بنوں میں پیپر آوٹ کرنے والا استاد معطل ہوچکا ہے ۔ ڈی آئی خان میں پیپر آوٹ ہونے پر پنیالہ میں پورا امتحانی عملہ ہٹایا گیا ہے ۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو پیپرز آوٹ ہونے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں