لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کےقریب چلتی گاڑی پر فائرنگ سےڈرائیور زخمی

منگل 21 مئی 2024 14:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ضلع لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو2 112لکی مروت کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جائےوقوعہ پر پہنچ کرزخمی ہونےوالےرضوان اللہ نامی ڈرائیورکوابتدائی طبی امدادفراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیاگیا۔ زخمی ہونے والےڈرائیور کاتعلق گوجرانوالہ پنجاب سے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں