محکمہ محنت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کرتاہے ،فضل شکور خان

محدود وسائل کے باوجود محنت کشوں کی حالات کار بہتر بنانے ،باوقار روزگار مہیا کرنے کے لئے سرگرم ہیں،وزیر محنت خیبر پختونخوا

منگل 30 اپریل 2024 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محکمہ محنت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر قسم کے اقدامات کی حمایت کرتاہے اوراپنے محدود وسائل کے باوجود محنت کشوں کی حالات کار بہتر بنانے اور انکو باوقار روزگار مہیا کرنے کے لئے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی معیشت کی مضبوطی میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت خیبر پختونخوا نے اپنے محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں محکمہ لیبر نے اٹھارویں ترمیم کے بعد سب سے پہلے صوبائی لیبر قوانین اسمبلی سے پاس کئے ان قوانین کو آئی ایل او کے کنونشن کے مطابق کرنے کی کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی ساتھ یہ کوشش بھی کی گئی ہے کہ یہ قوانین امتیازی سلوک سے پاک ہوں اور معاشرے کے ہر طبقے کی ضروریات کو پورا کرتے ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں