چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا عالمی یوم مزدور کے حوالے سے پیغام

منگل 30 اپریل 2024 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) عالمی یوم مزدور پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عالمی یوم مزدور ہر سال مزدورں اور محنت کش طبقے کی قربانیوں اور انتھک محنت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن ہمیں ایک موقع دیتا ہے کہ ہم ان کی کاوشوں اور محنت کو یاد کر سکیں جو انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور فلاح کیلئے کی ہیں۔ ہم پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو قومی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں