ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں،مشیر وزیراعلیٰ مشال اعظم یوسفزئی

مزدوروں کی سماجی حالت کو بہتر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے،مشیروزیراعلیٰ کا یوم مزدور پر پیغام

منگل 30 اپریل 2024 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے زکوٰة و عشر، سماجی بہبود و ترقی نسواں مشال اعظم یوسفزئی نے یوم مزدور کے موقع پر مزدوروںا ور محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ملکی ترقی میں محنت کشوں اور مزدوروں کی خدمات قابل تحسین ہیں،مزدوروں کی سماجی حالت کو بہتر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کوشاں ہے، یوم مزدور ہمیں مزدوروں کی اس جدو جہد کی یاد تازہ کرتا ہے جس سے شگاگو میں مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کا آغاز کیا،بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہے ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں پناہ گاہیںا ور لنگر خانے کھول دئیے گئے تاکہ جن مزدوروں کو رات گزارنے کیلئے چھت میسر نہیں وہ ان پناہ گاہوں میں رات گزار سکیں جن سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور مستفید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں