خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 ہزارایکڑ پر کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

بدھ 1 مئی 2024 21:05

پشا ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے مجموعی طور پر 36 ہزار 642 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

کے پی کے ڈائریکٹریٹ کراپ رپورٹنگ سروسز کے مطابق 28 ہزار 430 ایکڑ زمین پر گندم تباہ ہوگئی جبکہ 15 اضلاع میں فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور میں 12 ہزار 904 ایکڑ زمین پر گندم کو نقصان پہنچا جبکہ ایک ہزار سے زائد ایکڑ زمین پرٹماٹ، پیاز،مٹر، آڑوکیباغات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں