خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت بارے پروپیگنڈا گمراہ کن قراردے دیا
فیصد سے زائد امتحانی ہالز میں پرچے منظم ،شفاف طریقے سے منعقد کئے جا رہے ،دور دراز پہاڑی علاقوں سے چند شکایات موصول ہوئیں، اعلامیہ
بدھ 1 مئی 2024 22:32
(جاری ہے)
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان لیول پر قائم انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کو سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات منعقد کرنے پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے،محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈز کو کچھ امتحانی ہالز سے سپروائزری عملے کے حوالے سے بھی پیپرز کی تصاویر بنانے اور طلباء کے نقل سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر مختلف تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے فوری ایکشن لیا اور 12 سے زائد لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا اور انکو سسپنڈ کر کے انکوائری بٹھا دی گئی ہے، ان شکایات کے پیش نظر کمشنر ملاکنڈ، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مرج ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو چند روز میں اپنی سفارشات محکمہ تعلیم کو پیش کریں گے۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کی اور تمام حقائق میڈیا کے ذریعے لوگوں کے سامنے رکھے۔تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار امتحانات کو روایتی رٹہ بازی والے سسٹم سے ہٹ کر ایس ایل او سسٹم کی طرف لایا گیا ہے جس کو فیل کرنے کے لئے چند شر پسند عناصر امتحانات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے سپروائزری عملے کی تعیناتی شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئی۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی بورڈز کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بلا خوف اور جھجک ایسے تمام لوگ جو شفاف امتحانات کو سبوتاز کرنے کے لیے منفی سرگرمیاں کر رہے ہیں، کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے انکو جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ ان کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کے ریفارمز ایجنڈا کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانی نظام میں جدت لائی ہے۔ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات کی وجہ سے رٹہ بازی کا خاتمہ ہو رہا ہے، تمام امتحانی ہالوں کے متعلقہ بورڈز اور محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ کے لیول پر قائم کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، محکمہ تعلیم اور امتحانی بورڈز سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں کہ جن کے مثبت کردار سے شفاف امتحانات کے انعقاد میں مدد ملی ہے، تمام تعلیمی بورڈز کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا وفد تمباکو ڈیویلپمنٹ سیس بڑھانے پر متفق
پولیو سدباب کیلئے پختونخوا حکومت کی عالمی سطح پر پذیرائی
وزیر تعلیم میناخان کا صوابی کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کا تفصیلی کا دورہِ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے پشاور میں تعینات امریکن قونصل جنرل شانٹی مورکی ملاقات
بہت جلدخیبر پختونخوااپنے پائوں پر کھڑا ہوگا،علی امین
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے غزالہ منصوری کی سربراہی میں ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات
ہیلی کاپڑ حادثہ میں ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر خیبرپختونخوااسمبلی کا اظہار افسوس ، تعزیتی قرارد ..
ایرانی صدر عالم اسلام کے ایک بڑے رہنما تھے،ظاہر شاہ
افسوس ہے پچھلے چند گھنٹوں سے پاکستان سے بشکیک کرغیزستان کیلئے جہاز اڑنے کی اجازت نہیں مل رہی ، مزمل اسلم
خیبرپختونخواحکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
دیر لوئر کے وکلاء کی قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائوسے ملاقات
وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے پشاور میں تعینات امریکن قونصل جنرل شانٹی مور کی ملاقات ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
-
پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر