kتعمیر پاکستان محنت کش ‘ مزدور و کسان سے ہے ‘ فائق شاہ

ڑ*مزدوروں کی اجرت مہنگائی کے تناسب سے ہونی چاہیے، چیئرمین امن ترقی پارٹی

بدھ 1 مئی 2024 21:10

ظ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی غریب اور محنت کشوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے انصاف اور اخیتار کے لیے اشرافیہ اور ظالم طبقات سے لڑ رہی ہے، جب تک انہیں انصاف نہیں ملتا معاشی اور معاشرتی مساوات کا درجہ حاصل نہیں ھوتا جدوجہد جاری رہے گی، وہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے محمد فائق شاہ نے کہا کہ تعمیر وطن اور خدمت میں مزدور، محنت کش اور کسانوں کا ھاتھ ھے باقی سب کھا رہے ہیں، یا لوٹ رہے ہیں جس جگہ غریب اور محنت کش کو انصاف نہ ملے وہ معاشرے نہیں چلتے، کوئی بھی محنت کشوں کا استحصال کرے گا امن ترقی پارٹی ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی آج کسان، مزدور اور غریب طبقہ رو ریا ہے حکمران صرف قرضوں پر بغلیں بجا ریے ہیں، یہ المیہ ہے کہ انصاف ناہید اور اختیار اشرافیہ کے پاس ھے، جب تک اختیار مساوات پر قائم نہیں ہو گا انتشار بڑھتا جائے گا، بے یقینی، بے چینی بڑھتی جائے گی، آج غریب کے تعلیم، صحت اور روزگار مشکل ترین ھو چکا ھے، غریبوں کے بچے تعلیم اور صحت سے محروم ہیں، یہ پسماندگی بڑھ رہی ہے، امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ محنت کش کی اجرت مہنگائی کے تناسب کے لحاظ سے مقرر کی جائے، تعلیم اور صحت کی مفت سہولت دی جائے مزدور کے حقوق قانون کے مطابق دئیے جائیں، انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی عظمت کا نشان ہیں، کھیت و کھلیان ھو یا تعمیر و ترقی کے اعلی نمونے سب محنت کش سے وابستہ ہیں جان و مال، تعلیم و صحت کی زمہ داری حکومت اور اداروں کی انہیں یہ زمہ داری پوری کرنا ھوگی، امن ترقی پارٹی اس کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں