خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری

اتوار 12 مئی 2024 10:30

خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے  ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت  خیبرپختونخواایڈوئزری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں خیبرپختونخوا میں صوبائی وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخواکی جانب سے صوبے میں ممکنہ ہیٹ ویوسے بچنے اور علاج کےلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔محکمہ صحت نے صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک ٹریٹمنٹ یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوئزری کے مطابق کیٹگری ڈی او راس سے اوپر کے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس کا فوری قیام یقینی بنایا جائے اور ڈی ایچ اوز کو اضلاع کی سطح پر ہیٹ ویو کے پیش نظر فوکل پرسنز تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ تمام صوبائی ہسپتالوں میں او آر ایس اور دیگر ضروری ادویات کی دستیابی کےلئے اقدامات اٹھائے جائے ۔

(جاری ہے)

ایڈوئزری کے مطابق تمام ڈی ایچ اوز ڈی سیز کے تعاون سے اضلاع کی سطح پر ہیٹ سٹروک سے متعلق آگاہی مہمات چلائیں ، ہسپتالوں کے وارڈز اور انتظار گاہوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے،ہسپتالوں میں تیماداروں کےلئے ہوادار انتظار گاہ اور اس پر چھت ہونا ضروری ہے اورہیٹ سٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس میں آئیس بیگز کی وافر مقدارمیں دستیابی اور عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائےجبکہ شہریوں کو بھی ہیٹ سٹروک سے بچنے کےلئے گھریلوں مشروبات اور او آر ایس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں