مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان کے بھتیجوں کو دھمکی آمیزکال موصول

اتوار 12 مئی 2024 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان کے بھتیجوں کو دھمکی آمیزکال کرنے کامعاملہ، ایم پی کے بھتیجوں نے تھانہ فقیر آباد میں پولیس کو درخواست دے دی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان کے بھتیجوں کو دھمکی آمیزکال موصول ہوئی ہے، ایم پی کے بھتیجوں نے تھانہ فقیر آباد میں پولیس کو درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق بھتہ کی کالزملک مکرم جہانگیر اور ملک عمران جہانگیر اعوان کے موبائلز پر پرغیر ملکی نمبروںسے موصول ہوئیں ۔ درخواست کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے بھتے کی کالز موصول ہوئیں ۔ بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔کالز کرنے والوں نے 10 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا۔سی ٹی ڈی ٹیم نے انکوائری کمیٹی تشکیل کرکے مذید تفتیش کاآغازکردیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں