کمشنر پشاورکی زیر قیادت ٹریفک قوانین کی خلاف وزیوں پر 226گاڑیوں کا چالان کردیا گیا

پیر 13 مئی 2024 12:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) پشاور میں ٹریفک اژدہام پر قابو پانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر قیادت غیر قانونی رکشوں،ویگنوں،بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے226 سے زائد گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پشاور کی ضلعی انتظامیہ،محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ،خیبر ، جمرود روڈ، رنگ روڈ،چارسدہ روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بغیر پرمٹ کے رکشوں،چنگ چی، لوڈر اور دیگر غیر قانونی گاڑیوں کو تحویل میں لیکر رنگ روڈ پر قائم بینظیر ہسپتال کی اراضی پر منتقل کر دیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل تا سوری پل رکشوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود روڈ استعمال کرنے والے رکشوں کو بھی چالان کیا گیا اس کے علاوہ بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی متعدد ویگنوں اور بسوں کو بھی تحویل میں لیکر سکریپ کرنے کے لیے بے نظیر ہسپتال اراضی منتقل کیا گیا ،کارروائی کے دوران 226 غیر قانونی گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ غیر قانونی گاڑیوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں