پاک فوج کا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے پشاور کے قریب درہ موسیٰ میں سکول کا افتتاح

پیر 13 مئی 2024 20:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاک فوج کا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے پشاور کے قریب درہ موسیٰ میں سکول کا افتتاح ، منصوبے سے علاقے کی بچیاں بنیادی تعلیم کے حصول سے مستفید ہو سکیں گی، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئی سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی کام جاری ، پاک فوج نے علاقے کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے (ڈسپنسری) کا بھی افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے لڑکیوں کی تعیلم کے لئے پشاور کے قریب درہ موسیٰ میں سکول کا افتتاح کر دیا، سکول کا افتتاح پاک فوج کا " علم ٹولو دا پارہ " کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، منصوبے سے اب علاقے کی بچیاں بنیادی تعلیم کے حصول سے مستفید ہو سکیں گی، پاک فوج نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئی سکلز ڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی کام کر رہی ہے، کافی تعداد میں نوجوان اور خواتین ان پروگرامز سے مستفید بھی ہو چکے ہیں، پاک فوج نے علاقے کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے (ڈسپنسری) کا بھی افتتاح کیا، بچیوں کے سکول اور ڈسپنسری کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں