c؁ایم کیو ایم پاکستان کی صوبائی کمیٹی کا اہم اجلاس

د*اجلاس امتیاز تنولی کی صدارت میں منعقد ہوا‘تنظیم سازی پر تفصیلی گفتگو

پیر 13 مئی 2024 22:40

ع*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کی صوبائی تنظیم سازی کمیٹی کا اہم اجلاس گزشتہ دن سینئر رہنماء امتیاز اسد تنولی کی زیر صدارت صوبائی دفتر میں منعقد ہوا۔جسمیں صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر خان,نائب صدر خیال محمد, صوبائی سیکرٹری اطلاعات فضل ہادی, فنانس سیکرٹری محمد زبیر, رابطہ سیکرٹری رحمت وزیر, کمیٹی ممبر امیر محمد, لیبر ونگ ممبر محمد ایوب اور دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف زونز میں نئی تنظیم سازی اور نامکمل تنظیمیں مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔غیرفعال یا خاموش عہدیداران اور ممبران کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔زونلز میں رابطوں کا ٹاسک خیال محمد کے سپرد کردیاگیا۔جسمیں تمام اراکین انکے ساتھ کوآرڈینیشن کریں گے۔اجلاس میں مختلف اضلاع کے دوروں کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں خواتین ونگ کی تنظیم سازی کے لییکچھ ناموں پر غور ہوا جسکو آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔صوبائی اجلاس میں مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں