ایس ایچ او تھانہ گلبہار شاکر خان آفریدی کی اہم کاروائی، سنیچنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب دو خطرناک سنیچرز پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار،

پیر 13 مئی 2024 22:40

u پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) ایس ایچ او تھانہ گلبہار شاکر خان آفریدی کی اہم کاروائی، سنیچنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب دو خطرناک سنیچرز پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار، مسروقہ موبائل فونز، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار شاکر خان آفریدی دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مدرسہ روڈ پر موجود تھے کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہونے لگے اور ساتھ ہی پولیس پر با ارادہ قتل فائرنگ بھی کی، تعاقب کرنے پر کراس فائرنگ کے دوران کچھ فاصلے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک زخمی حالت میں ہے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے گرفتار ملزمان سے پانچ عدد موبائل فونز برآمد کرنے کیساتھ ساتھ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف (زخمی حالت میں) اور عبدالوہاب سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان تھانہ پہاڑی پورہ اور تھانہ گلبہار سمیت دیگر تھانوں کے پولیس کو سنیچنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں گرفتار ملزمان نے فرار شدہ ملزمان کے نام بھی اگل دیئے، جن میں آمین ولد عبد الصمد، بابر ولد فرید ساکنان پتنگ چوک اور عباس ولد الیاس محمد سکنہ تودہ خزانہ شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں