کیپٹل میٹروپولیٹن کے چیئر منیوں کا احتجاجی کیمپ جاری

منگل 14 مئی 2024 21:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) کیپٹل میٹروپولیٹن کے چیئر منیوں جس میں شاہ فیصل ،ْنور غلام ،ْسعود خان ،ْ اخونزادہ زاہد اللہ شاہ ،ْ ارباب وصال ،ْ محمودالحسن واہ واہ خان ،ْطاہر زرین ،ْ ،ْ قاضی محمد نور ،ْ عمران سالارزئی ،ْ فقیر محمد ،ْ خان رحمان ،ْعاطف خان ،ْعبدالوہاب صافی ،ْ اسفند یار ،ْ ڈاکٹر اسماعیل ،ْ محمد عیسی ،ْ عاقل زیب ،ْ شمشاد خان آصف جاوید ،ْکنوینئر ملک طارق جاوید ،ْ ارشا د ،ْ تاج محمد ،ْ الطاف اور دیگر چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن میں آج بھی کیپٹل میٹروپولیٹن میں احتجاجی کیمپ جاری رہا اور د ا خلی گیٹ بند کئے ہوئے تھے بازوں پر کالی پٹیاں بھی باندھی ہوئی تھی اور دفتر ی سٹاف اور افسران کو دفتر میں داخل ہونے نہیں دیا بلکہ احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ویسٹ زون سے منسلک چیئرمینوں نے ویسٹ زو ن کو بھی بندکیا ہوا ہے ،ْاس دوران منتخب چیئرمینوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن کی بجلی بھی بندکردی ،ْاس دوران چیئرمینوں نے متفقہ طور پر کہاکہ جب تک ہمارے مطالبات حکومت نہیں مانتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے آفسز بند رہینگے انہوں نے کہااپنے مطالبات میں ڈی جی میٹروپولیٹن کی تبدیلی ،ْ میٹروپولیٹن کے اثاثہ جات کو دیگر تحصیلوں میں شفٹ کرنے سے اجنتاب کرے اور این سی وی سیز کے حوالے سے مزید کہاکہ تھیلیسیما اور ہیپپا ٹائٹس سی کے شرط کو نکاح نامے میں ختم کیاجائے اور برتھ ،ْڈیتھ ،ْ نکاح سرٹیففیکٹس کے فیسوں کو یکساں کئے جائے اور دفتری کرایہ جات کی ادائیگی کو بیس ہزار روپے کے حساب سے اداکیاجائے اور اعزازیہ کے بقایا جات کو بھی فی الفور جاری کیاجائے اور ترقیاتی فنڈز جو پی ایف سی فارمولے کے تحت بلدیات کا جوحصہ بنتاہے فوری طورپر جاری کیاجائے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈیلیو ایس پی کے حوالے سے چیئرمینوں نے احتجاجی نعرے لگائے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر عدم اطمنیان کا اظہارکیا اورساتھ ہی مطالبہ کیا ڈبلیو ایس ایس پی کے این سیز وی سیز میں موجود عملہ و ایم آئی وغیرہ این سیز وی سیز چیئرمیوں کو روزانہ کی رپورٹ پیش کرے گا ۔ چیئرمینوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ ویسٹ زون کا ڈائریکٹر ریاض اعوان جوکہ انتقامی کارروائی کی بناء پر ٹرانفسر کیاگیا ہے اس کو فی الفور متعلقہ زون میں واپس کیاجائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں