پشاور،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کیخلاف گندم خریداری کے عمل میں قانون کی خلاف ورزی پر محکمانہ کاروائی

منگل 14 مئی 2024 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کیخلاف گندم خریداری کے عمل میں قانون کی خلاف ورزی پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایف سی کو انکی خدمات ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ پشاور رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ انچارج گندم گودام درگئی اے ایف سی معطل کردیا گیا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق افسران کے خلاف کارروائی مانیٹرنگ ٹیم رپورٹس اور عوامی شکایات پر کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک ظاہر شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ گندم خریداری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں ، گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کے لئے خفیہ مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ، تمام گندم خریداری مراکز میں خریداری عمل کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے ہیں،گندم خریداری میں بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں جو بھی اھلکار ملوث ہوگا انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، : شہری اور میڈیا کرپٹ عناصر کی نشان دہی میں حکومت کا ساتھ دیں،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں