کمشنر مردان کے زیر صدارت صوابی میں کھلی کچری کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 23:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر مردان شوکت علی یوسفزئی، کے زیر صدارت صوابی میں حقانی لائبریری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرضلع پولیس افسر ہارون رشید ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنرز، اور تمام محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے مختلف مسائل پیش کیے۔

(جاری ہے)

جن میں بجلی، کمیونیکیشن، ریونیو، اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل شامل تھے۔متعلقہ محکموں کے افسران نے عوام کے مسائل کے جوابات دیے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر مردان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور محکموں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ اس سے عوام کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ حکومت کیا کر رہی ہے اور محکموں کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ عوام کے کیا مسائل ہیں۔کمشنر مردان نے متعدد مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا جبکہ دیگر مسائل کو متعلقہ محکموں کے نوٹس میں لانے کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں