ڈی ایس پی سیکیورٹی کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نادرا آفس شیخ ملتون، سیشن کورٹ اور آر پی او آفس کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈی ایس پی سیکیورٹی مردان محمد فیاض خان نے گزشتہ روز سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نادرا آفس شیخ ملتون، سیشن کورٹ اور آر پی او آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

مردان پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مذکورہ تنصیبات کے اطراف، داخلی و خارجی راستوں سمیت سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات اور دوران ڈیوٹی سیکیورٹی و حفاظتی تدابیر کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔ محمد فیاض خان نے جوانوں کو مستعدی کیساتھ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہر قسم کی مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی خصوصی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں