تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ضلع خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1 کلوگرام آئس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی نگرانی میں اے ایس آئی شاہ جہان نے جمرود بازار کے قریب سپشل ناکہ بندی کے دوران پیدل منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم جہانگیر ولد باچا سکنہ افغانستان حال نیوی آبادی کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا ۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے نیٹ ورک کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری کےلئے چھاپے جاری ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں