ی*پہلی البرکہ آل پاکستان جونیئر بوائز اور سینئر ویمنز سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پہلی البرکہ آل پاکستان جونیئر بوائز اور سینئر ویمنز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاورسپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلپیکس میں شروع ہوگئی اس موقع پر خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری بلدیات دائود خان اور البرکہ بینک پشاور کے ریجنل چیف آفتاب حیدر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لیجنڈ قمرزمان‘ سیکرٹری منصور زمان ،جائنٹ سیکرٹری و چیف آرگنائزر منور زمان‘ ریفری و کوچزعادل فقیر اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘اس موقع پرعالمگیر اور سیف اللہ بہادر جبکہ گرلز میں حفصہ یوسف اور مناہل کے درمیان نمائشی میچ بھی منعقد ہوئے‘ اس سلسلے میں سکواش لیجنڈ اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے البرکہ بینک کی پور ی ٹیم اور ریجنل چیف آفتاب عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے یہ مقابلے منعقد ہورہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے سپانسرز کو آگے آنا چاہئے‘انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں انڈر13 اور انڈر15 بوائز کے مقابلے جبکہ اس کیساتھ ویمنز سینئر کیٹیگری کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں