پشاور ،تھانہ تاتارا پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اے ایس پی حیات آباد سب ڈویژن نایاب معیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا صابر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ پور پولیس کو اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری ضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے، جس نے گزشتہ سال 17جون 2023 کو تھانہ شاہ پور کی حدود عبدالعلی شاہ ٹائون میں فائرنگ کرکے حضرت اللہ نامی شخص کو شدید زخمی کردیا تھا، جس کے بعد مجرم اشتہاری روپوش ہوگیا تھا، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ تاتارا صابر خان نے گرفتار کرلیا، کاروائی کے دوران اشتہاری مجرم کے قبضے سے اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا، جس کی گرفتاری کی بابت تھانہ شاہ پور پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے۔

دوسری کارروائی کے دوران منشیات فروش سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد سب ڈویژن کو خفیہ انفارمیشن ملی کہ تھانہ شاہ پور پولیس کو اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری تھانہ تاتارا کی حدود میں موجود ہے ، جس پر ایس ایچ او تھانہ تاتارا نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری اسامہ ولد تاج محمد سکنہ ضلع نوشہرہ کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ پستول بھی برآمد کرلیا۔

اسی طرح ایس ایچ او صابر خان نے دوسری کارروائی کے دوران مختلف علاقوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ملزم محمد ارشاد ولد گل بادشاہ کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمدکرلی گئی ہے۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں