لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں، میاں خلیق الرحمان

جمعرات 16 مئی 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمان نے پشاور میں جمعرات کے روز اپنے حلقہ کی عوام کے مسائل سن کر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی خدمت کو وہ اپنا شعار سمجھتے ہیں اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اپنے قائد کے ویژن کے مطابق پسماندہ اور محروم طبقوں کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور حق داروں کو ان کا حق دلانے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں