گورنر خیبرپختونخوا کی آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات

خبیر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، معاشی و عوامی مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 مئی 2024 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جمعرات کے روز وطن کور اسلام آباد پہنچے اور قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی وطن کے صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ، مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون بھی موجود تھے۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے گورنر خیبرپختونخوا کو آئینی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں خبیر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، معاشی و عوامی مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کے حقوق اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر چلنا چاہتا ہوں، صوبہ کو اس وقت شدید اقتصادی اور امن و امان کے چیلینجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدگی اور مذاکرات سے متعلقہ فورمز پر صوبہ کے حقوق کی بات کرنیکی ضرورت ہے،وزیر اعلیٰ کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ میرے ساتھ بیٹھیں اور صوبہ کے حقوق کیلئے ساتھ دیں، ہم سب کا اجتماعی مقصد صوبہ کو ترقی و خوشحالی کیجانب گامزن کرنا ہے۔گورنر نے کہا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ صوبہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے راستہ نکالا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں