ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاورکی سکولوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 مئی 2024 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشاور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، انتظامی افسران، محکمہ تعلیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے گزشتہ مہینوں کی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کرتے ہوئے مکمل آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے ، سکولوں میں چاردیواری، سکولوں کی پرانی عمارتوں، نکاسی آب کے مسائل، بجلی، واش روم اور دیگر مسائل کے فوری حل کی ہدایت کی۔ انہوں ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ مندرجہ بالا مسائل پر فوری کام شروع کرتے ہوئے انہیں حل کیا جائے اور سکولوں میں موجود پی ٹی سی فنڈ ز کو زیر استعمال لا کر سکولوں میں معمولی نوعیت کے کام فوری کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں