ضلعی انتظامیہ کا مختلف آئل ٹینکر سرائے، گوداموں اور آئل ڈبہ کا معائنہ

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایات اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی خولا طارق ، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آفیسر نوشہرہ اور لوکل پولیس نے گزشتہ روز تارو میں مختلف آئل ٹینکر کے سرائے، متعدد گودام اور آئل ڈبہ وغیرہ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معائنہ کے دوران دو آئل ٹینکرز سرائے سیل کر دیئے گئے۔ کارروائی کے دوران کئی ڈبہ کو بھی سیل کردیا گیا۔ اسی طرح جن سرائے مالکان کے پاس کاغذات موجود نہیں تھے ان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ تمام سرائے مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ اپنے سرائے میں سی سی ٹی وی کیمرے اور آگ بجھانے والے آلات نصب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں