وکلا حضرات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وکلا سائلین اور افسران کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں، کمشنر پشاور ڈویژن

جمعہ 17 مئی 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) وکلا حضرات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وکلا سائلین اور افسران کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں وکلا سے عدم تعاون سائلین سے عدم تعاون ہے وکلا سے تعاون نہ کرنے سے سائلین براہ راست متاثر ہوتے ہیں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کیں جاہیں گئے کہ تمام انتظامی افسران ہفتے میں ایک دن وکلا کے لئے مخصوص کریں تاکہ اس دن وکلا کے درخواستوں پر سماعت ہوسکے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے مسائل کے حل کے بارے میں ہائی کورٹ بار پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی پشاور بار ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی نیو بار روم آمد، بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے وکلا کے جملہ مسائل اور انتظامیہ کے ساتھ بہترین طریقے سے معاملات کو اگے لے جانے کے لیے اور مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مشاورت ریونیو افسران کے اوقات کو وکلا کے لیے مخصوص کرنے سمیت دیگر تمام مسائل پر بات چیت ہوئی اور وکلا برادری کے ساتھ ماہانہ اور ہفتہ وار بنیاد پر اجلاس کے ذریعے ایک دوسرے کے مسائل کو جاننے اور حل کرنے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر ہائی کورٹ بار کے صدر فدا گل ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا بھی موجود تھی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں