پشاور ،تھانہ شاہ قبول پولیس کی سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، سنیچنگ کی خطرناک وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگ گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 23:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) افسران بالا کی خصوصی ہدایت پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ضلع بھر میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی سب ڈویژن دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول عاکف انجم نے اندرون شہر سٹریٹ کرائمز میں ملوث سرگرم سنیچر و خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں ضلع مردان سمیت پشاور کے علاقہ یکہ توت اور لنڈے سٹرک کے رہائشی شامل ہیں جو کہ راہ چلتے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہونے میں ملوث ہیں، جن کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے 33 عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ، برآمد شدہ موبائل فونز کے مالکان کا سراغ لگانے کے بعد ان کو اپنے اپنے موبائل فونز حوالے کیے جائیں گے، گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی محترم خان ولد مسلم خان نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو نامعلوم ملزمان کے خلاف راہزنی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، اندرون شہر میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سب ڈویژن کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول اور تفتیشی ٹیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

ایس ایچ او اور دیگر تفتیشی ٹیم نے جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جبکہ اندرون شہر کے مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی، اسی طرح مختلف مقامات پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا، جامع تحقیقات کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگا کر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، جن کی شناخت عزیز ولد فضل الرحمان سکنہ یکہ توت، عمران ولد مصروف خان سکنہ لنڈے سٹرک اور فاروق شاہ ولد جمشید سکنہ تخت بائی مردان سے ہوئی۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے 33 عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں