ٰصوبائی حکومت تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین کی تصویر اور چپل 804 سمجھتی ہیں وزیراعلی کی رات کو پیسکو چیف کے ساتھ چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، کے پی اسمبلی اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 مئی 2024 21:55

Uپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) صوبائی حکومت تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین کی تصویر اور چپل 804 سمجھتی ہیں وزیراعلی کی رات کو پیسکو چیف کے ساتھ چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کے پی اسمبلی اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کے ترمیم کو پہلا ووٹ عمران خان نے دیا تھا۔

فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کو اس اسمبلی سے پی ٹی آئی نے منظور کرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے اصل مجرم پی ٹی آئی والے ہیں۔صرف تصویر دکھا کر تیسری بار عوام کو دھوکہ دیا گیا۔اس وقت بھی فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے نفاذ کی مخالفت کی تھی آج بھی کرینگے۔ فاٹا اور پاٹا کا ٹیکسوں سے استثنی میں توسیع دی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں