mگنج کے مختلف علاقوں میں 16یوم سے پانی بند، عوام پریشان

) بلدیاتی نمائندے کام کرنے کے بجائے ٹرخا دیتے ہیں مسئلہ حل نہ ہوا تو کسی بھی حد تک جائیںگے، مقامی لوگوں کی دھمکی

جمعہ 17 مئی 2024 21:55

eپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی والے رہائشی علاقہ گنج محلہ ککی خیلاں، قاضی خیلاں،ملک پورہ،گاس منڈی (فرشی گلی)و ملحقہ علاقوں میں پچھلے 16یوم سے پانی ناپید ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ دوردراز دیگر علاقوں سے برتنوں میں پانی بھر بھر کر لانے پر مجبور ہیں جبکہ مساجد میں پانی نہ ہونے سے نمازیوں خصوصا بزرگ شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ان علاقوں کا دیگر علاقوں سے اونچاہونا اورٹیوب ویل کے اوقات کار کو کم کرنا ہے جس کی وجہ سے نیچے والے علاقے موجودہ اوقات کار میں اپنی پانی کی حاجت پوری کر لیتے ہیں اور یہ علاقے پانی سے محروم رہ جاتے ہیں اس سے قبل ان علاقوں کیلئے الگ ٹیوب ویلوں کی منظوری دی گئی تاہم باثر لوگوں نے سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے ان علاقوںکیلئے منظور ہونے والے ٹیوب ویل دیگر علاقوں کو منتقل کردیے اور ان کے حق پر ڈاکہ مارا گیا منتخب بلدیاتی نمائندے بھی اہل علاقہ کو مسائل حل کرنے کی بجائے زبانی جمع خرچ کرکے ٹرخا دیتے ہیں مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اور فورا پانی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہنے پر علاقہ میں ہر قسم نقص امن کا مسئلہ ہوا تو ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں