پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی مکمل سپورٹ کریں گے،مشیر سیاحت کے پی

اتوار 19 مئی 2024 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی مکمل سپورٹ کرے گی ،ایڈونچر تھیم پارک جیسی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں، ناران کاغان سمیت جس جگہ بھی سرمایہ کار ایڈونچر تھیم پارک بنانا چاہے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نتھیاگلی ایبٹ آباد میں ایڈونچر تھیم پارک کا افتتاح کردیاگیا ہے، سیاحوں کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کررہے ہیں جو چترال کے سیاحتی مقامات سے ہوگا جسے دیگر سیاحتی مقامات پر بھی فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹوورازم پولیس کےلئے گاڑیاں اور موٹرسائیکل فراہم ، گلیات میں پارکنگ کا مسئلہ اور سیاحتی مقامات پر ریسکیو سروس فراہم بھی فراہم کررہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں