u قرآنی انقلابی نظام نافذ کرنا ہوگا، مولانا حسین احمد مدنی

sملک کے تمام فرسودہ نظام ناکام ہوچکے ہیں، کانفرنس سے خطاب _قرآن وسنت کی بالادستی کی جدوجہد کی اشد ضرورت ہے

اتوار 19 مئی 2024 18:30

Mپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) جمعیت علمائے اسلام سٹی پشاور امیر و سربراہ متحدہ امن کمیٹی پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کے تمام فرسودہ نظام ناکام ہوچکے ہیں اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں صرف قرآنی انقلابی نظام ہی نافذ کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بلال رض جمعہ امام اعظم ابوحنیفہ رح تاج ٹان چارسدہ روڈ پر دستار فضیلت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی نجیب اللہ فاروقی اور مہتمم جامعہ مولانا نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ قوم تمام نظام آزما چکی ہے اب صرف و صرف قرآن وسنت کی بالادستی کی جدوجہد کیلئے نکلنا ہوگا نوجوان نسل دین سے دور ہوتی جا رہی ہے انہیں مدارس و مساجد میں لاکر علما کی سرپرستی میں دینا ہوگا تاکہ قرآنی انقلابی دعوت سے روشناس ہوکر ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں ممد و معاون ثابت ہوں انہوں نے کہا کہ مدارس اپنی مدد آپ کے تحت دینی خدمات میں مصروف عمل ہیں اور ہزاروں علما و حفاظ ہر مدرسہ سے تیار ہو رہے ہیں جو کہ مدارس کا اعجاز ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں