sسیاست ‘انسانی واخلاقی اقدار کا قانون ہونا چاہیے، فائق شاہ

ش*گالم گلوچ، الزامات وغیر اخلاقی بیانات سے گریز کیا جائے، چیئرمین اے ٹی پی

اتوار 19 مئی 2024 18:30

؁پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن، اقرباء پروری اور ذاتی مفادات کا تحفظ اور حصول ایوان اقتدار کا واحد مقصد بن چکا ہے جس کیلئے سیاست میں گالم گلوج سے لیکر الزامات اور غیر اخلاقی زبان و بیان معمول بن گیا جس کے معاشرے پر نہایت برے اثرات پڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیاست میں انسانی اور اخلاقی اقدار کا قانون دددہونا چاہئے، سزا و جزا کا پورا نظام ہو تو اس سے اچھے اثرات مرتب ہوں گے، دنیا بھر میں موجود جمہوریت کی کوئی بھی شکل اس درجے گری ہوئی نہیں ہے، انصاف اور شفاف نظام نے شدید حریفوں کو بھی قانون کے دائرے میں رکھا ہے، ہمارے ہاں جمہوریت،خاندانی بادشاہت، فسطائیت اور مفادات تک محدود ہے ملکی ترقی اصلاحات اور عوام کی ضرورت کی طرف کوئی توجہ نہیں ہمیشہ دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانا اور غیر اخلاقی حملے کرنے کا نام سیاست رکھ لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں