شہید پولیس اہلکار نوراللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

اتوار 19 مئی 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) شہید پولیس اہلکار نوراللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس، پاک آرمی کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید پولیس امانگڑھ کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو ئے۔ یاد رہے کہ شہید پولیس اہلکار 7 اگست 2019 کو اضاخیل میں بم ناکارہ کرتے ہوئے بم پھٹنے سے بھی شدید زخمی ہواتھا۔ صحتیابی کے بعد دوبارہ اُسی جذبے کیساتھ ڈیوٹی کیلئے حاضر ہوا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں